0
Monday 19 Mar 2012 21:03

فضل الرحمان پاکستان کے سب سے بڑے منافق، جاويد ہاشمی کو پی ٹی آئی کا صدر بنا ديا گيا، عمران خان

فضل الرحمان پاکستان کے سب سے بڑے منافق، جاويد ہاشمی کو پی ٹی آئی کا صدر بنا ديا گيا، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پاکستان ڈیموکریٹ پارٹی کے قائد نوابزاہ منصور خان کیساتھ لاہور میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے جاوید ہاشمی کو تحریک انصاف کا صدر مقرر کر دیا۔ عمران نے کہا جاوید ہاشمی کو پارٹی کی متفقہ رائے پر پارٹی کا صدر بنایا گیا ہے۔ لاہور میں نوابزادہ نصراللہ خان کے صاحبزادے نوابزدہ منصور علی خان نے اپنی جماعت پی ڈی پی کو تحریک انصاف میں ضم کرنے کا اعلان کیا۔ اس موقعہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے جاوید ہاشمی کو تحریک انصاف کا صدر بنانے کا اعلان کیا۔ انھوں نے مولانا فضل الرحمان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جے یو آئی کے سربراہ نے ہر حکومت میں فائدے اٹھائے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے تحریک انصاف کے سونامی کے خوف سے گو زرداری گو تحریک ختم کر دی ہے۔ جاوید ہاشمی نے کہا کہ عمران خان کرپشن کیخلاف جنگ لڑ رہے ہیں اور ہم سب جرات اور حوصلے کیساتھ مل کر کام کریں گے۔

دیگر ذرائع کے مطابق چيئرمين پي ٹي آئي نے کہا ہے کہ جاويد ہاشمي کو پاکستان تحريک انصاف کا صدر بنا ديا گيا ہے، کراچي تباہ ہوتا جا رہا ہے، بھتہ خوري کے خلاف جو بھي کھڑا ہو، اسے سپورٹ کرنا چاہئے جبکہ نوابزادہ نصراللہ کي جماعت پاکستان ڈيمو کريٹک پارٹي ختم کر کے نوبزادہ منصور علي خان نے پي ٹي آئي ميں شموليت کا اعلان کر ديا۔ جاويد ہاشمي کو صدر بنانے کا فيصلہ تحريک انصاف کي مرکزي مجلس عاملہ نے کيا۔ لاہور ميں پريس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے جاويد ہاشمي کو پارٹي کا صدر بنانے کا باقاعدہ اعلان کيا، عمران خان نے کہا ہے کہ کراچي تباہ ہوتا جا رہا ہے، بھتہ خوري کے خلاف جو بھي کھڑا ہو اسے سپورٹ کرنا چاہئے، مسلم ليگ ن اور پيپلز پارٹي کا مک مکا ہو چکا ہے، سينيٹ اليکشن ميں واضح ہو گيا کہ مسلم ليگ ن اور پيپلزپارٹي کے درميان مک مکا ہو چکا ہے۔
 
ان کا کہنا ہے کہ سونامي کے خوف سے يہ سب اکٹھے ہو گئے ہيں، ابھي تک ہم بالکل اکيلے لڑ رہے ہيں، تحريک انصاف کو جمہوري بنائيں گے، پيپلز پارٹي اين آر او پر سمجھوتہ کر کے آئي تھي۔ انہوں نے کہا کہ نيٹو کي سپلائي بحال نہيں ہوني چاہئے، ن ليگ کي پوزيشن بھي نيٹو سپلائي پر واضح ہو جائے گي، پاکستان کو فيصلہ کرنا چاہئے کہ اس جنگ سے نکل جائيں، نيٹو کے دشمن ہمارے ساتھ بھي لڑ رہے ہيں۔ سربراہ تحريک انصاف نے کہا کہ اگر جنرل پاشا کي وجہ سے سونامي اٹھي تھي تو اب يہ ختم ہو جاني چاہئے، ن ليگ اور پيپلزپارٹي کے کارناموں کي وجہ سے سونامي آ رہي ہے، ثابت ہو گيا کہ آئي ايس آئي نے ماضي ميں کس کي مدد کي اور وہ ہے پي ايم ايل اين۔
 
انہوں نے کہا کہ کوئي ثابت کر دے کہ ميں نے ايک بھي پيسہ ليا ہے تو سياست چھوڑ دوں گا، عوام کو پتہ چلنا چاہئے کہ وہ کون سے سياستدان ہيں جو ان کے ٹيکس کے پيسے سے سياست کر رہے ہيں۔ انہوں نے کہا کہ 2002ء کے اليکشن ميں آئي ايس آئي کا رول تھا، اس موقع پر ہميں بھي آفر ہوئي تھي، مولانا فضل الرحمان پاکستان کے سب سے بڑے منافق ہيں۔ پريس کانفرنس کے دوران نوابزادہ منصور علي خان نے پاکستان ڈيمو کريٹک پارٹي کو ختم کرتے ہوئے اسے تحريک انصاف ميں ضم کرنے کا اعلان کيا۔ نوابزادہ منصور علي خان کا کہنا ہے کہ پي ڈي پي اور تحريک انصاف کي سوچ ايک ہے، ملک کو بحرانوں سے نکالنے کيلئے پارٹي ضم کيا ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 146863
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش