0
Tuesday 10 Nov 2009 15:45

امریکی فوجیوں میں خودکشی کے رجحان میں اضافہ

امریکی فوجیوں میں خودکشی کے رجحان میں اضافہ
امریکی محکمہ دفاع پنٹاگون نے امریکی فوجیوں میں خودکشی کے رجحان میں اضافے کی وجوہات جاننے کیلئے رواں برس کے آغاز میں 5 کروڑ ڈالر مختص کیے ہیں۔ بحرین کے انگریزی روزنامے گلف ڈیلی نیوز کے مطابق رواں برس کے آغاز میں پنٹاگان نے 5 کروڑ ڈالر اس مقصد کے لیے مختص کیے کہ ملٹری میں خودکشی کی شرح میں اضافہ کیوں ہوا ہے، عام طور پر یہ شرح عام شہریوں سے کم ہوا کرتی تھی لیکن اب اس میں 4 گنا اضافہ ہو گیا ہے۔ فورٹ ہڈ ٹیکساس میں 13 فوجیوں کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا لیکن 2003 میں عراق پر امریکی جارحیت سے اب تک اسی فوجی اڈے پر 75 امریکی فوجی خود اپنے ہاتھوں سے زندگی کا خاتمہ کر چکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق امریکی فوج کا بجٹ 50 ارب ڈالر سے بھی زیادہ ہے تو فوج ان اسباب کی تحقیق پر سرمایہ کیوں نہیں لگا رہی اور ان حالات کی اصل وجوہات تھکا دینے والا معرکہ اور مشن سے عدم اعتماد جاننے کی کوشش کیوں نہیں کی جا رہی؟ شاید میڈیا بھی حقائق کو سامنے لانے میں چشم پوشی سے کام لے رہا ہے کہ اگر امریکا مسلمان ممالک پر جارحیت کرتا ہے تو امریکی مسلمان یہ ضرور سوچیں گے کہ یہ اسلام کے خلاف امریکا کا اعلان جنگ ہے۔ اخبار کے مطابق فورٹ ہڈ کا واقعہ اسی کا ردعمل ہو سکتا ہے اور ممکن ہے میجر حسن ندال افغانستان مشن کا حصہ نہ بننا چاہتا ہو۔
خبر کا کوڈ : 14829
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش