0
Monday 16 Nov 2009 13:31

امریکی صدر اوباما کا صدر آصف زردری کو خط،ڈو مور کا مطالبہ

امریکی صدر اوباما کا صدر آصف زردری کو خط،ڈو مور کا مطالبہ
واشنگٹن:اوباما انتظامیہ نے طالبان اور القاعدہ کے خلاف جنگ کو وسعت دینے کے لئے پاکستان پر دباؤ بڑھا دیا ہے۔اس سلسلے میں صدر اوباما نے صدر آصف زرداری کو ایک خط بھی لکھا ہے۔امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق واشنگٹن میں حکام کا کہنا ہے کہ حال ہی میں پاکستان کا دورہ کرنے والے جنرل جیمز جونز نے صدر اوباما کا ایک خط صدر آصف زرداری کو پہنچایا ہے۔خط میں اوباما نے توقع ظاہر کی ہے کہ صدر زرداری انتہا پسندوں کے خلاف منظم مہم کے لئے سیاسی اور قومی سلامتی کے اداروں کو ایک ساتھ لے کر چلیں گے۔حکام کے مطابق صدر اوباما نئی حکمت عملی اور مزید فوجی افغانستان بھیجنے کی منظوری دینے کی تیاری کر رہے ہیں جس کا اعلان اسی ہفتے متوقع ہے۔اگر پاکستان دہشت گردوں کے خلاف جنگ کو وسعت دینے میں ناکام رہا تو اس کا منفی اثر امریکا کی نئی حکمت عملی پر بھی پڑے گا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نئی حکمت عملی پر ہونے والے بحث و مباحثے میں افغانستان کا ذیادہ تذکرہ رہا ہے۔لیکن حکام کا کہنا ہے کہ اوباما انتظامیہ کی منصوبہ بندی میں پاکستان دوبارہ مرکزی حیثیت حاصل کر رہا ہے۔جنرل جیمز جونز نے پاکستانی حکام کو پیغام دیا ہے کہ امریکا کی نئی حکمت عملی صرف اسی وقت موثر ثابت ہو گی جب پاکستانی حکومت اپنی کارروائی کا دائرہ شہروں اور سیکیورٹی فورسز پر حملے کرنے والے دہشت گردوں سے بڑھا کر ان گروپوں تک وسیع کرے گی جن کے محفوظ ٹھکانے پاکستان میں ہیں اور وہ افغانستان میں امریکی فوجیوں پر حملوں کی منصوبہ بندی اور القاعدہ کے نیٹ ورکس کے ساتھ تعاون کرتے ہیں۔جنرل جیمز جونز نے جنوبی وزیرستان میں آپریشن کی تعریف کی ہے اور اس کے ساتھ زور دیا ہے کہ وہ شمالی وزیرستان فرار ہونے والے دہشت گردوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔

خبر کا کوڈ : 15179
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش