0
Thursday 12 Apr 2012 23:30

سیاسی جماعتیں مسئلہ کشمیر کے حل میں مخلصانہ کردار ادا کریں، محبوب بیگ

سیاسی جماعتیں مسئلہ کشمیر کے حل میں مخلصانہ کردار ادا کریں، محبوب بیگ
اسلام ٹائمز۔ جنرل پرویز مشرف کے چار نکاتی فارمولہ کو مسئلہ کشمیر کے حل میں اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنماء ڈاکٹر محبوب بیگ نے سیاسی جماعتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کو حل کرنے میں اپنا مخلصانہ رول ادا کریں، محبوب بیگ نے نوگام کٹہار شانگس کے ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جموں و کشمیر کی تمام سیاسی جماعتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ یک رائے ہوکر عمر عبداللہ کے اُن اقدامات کو کامیاب کرنے کیلئے اپنا بھرپور تعاون پیش کریں جو عمر عبداللہ ریاست سے افسپا ہٹانے، فوج میں کمی کرنے اور بجلی گھروں کی واپسی کے سلسلے میں کر رہے ہیں۔
 
اُنہوں نے بھارت کی سبھی بڑی سیاسی جماعتوں خاص کر بی جے پی سے اپیل کی کہ وہ مسئلہ کشمیر جو ہند پاک کی دوستی میں سب سے بڑی رُکاوٹ بنا ہوا ہے کو حل کرنے میں اپنا مخلصانہ رول ادا کریں جو ہر صورت میں ملک اور قوم کے مفاد میں ہے، ڈاکٹر بیگ نے پاکستان کے صدر آصف علی زرداری کے دورہ ہندوستان کو سودمند قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ صدر پاکستان نے بھی ہندوستان کے ساتھ تمام حل طلب مسائل افہام و تفہیم کے ساتھ حل کرنے کو ہی بہتر طریقہ قرار دیا ہے۔
 
اُنہوں نے کہا کہ عمر عبداللہ آرپار تمام تجارتی راستوں کو کھولنے کے ساتھ ساتھ سرحد کے دوسری جانب موجود نوجوانوں کو واپس لانے کی کوششوں میں مصروف عمل ہیں اور وہ کامیاب بھی ہونگے، اُنہوں نے کہا کہ جنرل مشرف کا چار نکاتی فارمولہ بھی مسئلہ کشمیر کے حل کرنے میں اہمیت کا حامل ہے، اُنہوں نے کہا کہ مرحوم شیخ محمد عبداللہ نے آبی سندھ معاہدہ کے خلاف جیل خانہ سے ہی آواز بلند کی تھی اور کہا تھا کہ یہ ریاستی عوام کے مفاد میں نہیں ہے کیونکہ ایسا معاہدہ طے ہونے سے ریاست کے لوگوں کو کافی نقصان سے دوچار ہونا پڑے گا۔
خبر کا کوڈ : 152761
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش