0
Friday 13 Apr 2012 00:27

تاریخ کی نازک ترین گھڑی میں اراکین پارلیمنٹ کا امتحان ہے، مولانا سمیع الحق

تاریخ کی نازک ترین گھڑی میں اراکین پارلیمنٹ کا امتحان ہے، مولانا سمیع الحق
اسلام ٹائمز۔ دفاع پاکستان کونسل نے نیٹو سپلائی کی ممکنہ بحالی مسترد کر دی۔ مولانا سمیع الحق کہتے ہیں نیٹو سپلائی لائن کی بحالی ملک سے غداری ہو گی اس کا راستہ روکیں گے۔ مولانا سمیع الحق نے کہا نیٹو سپلائی کی بندش کے حوالے سے سپریم کورٹ سمیت تمام ادارے بےبس ہیں۔ امریکہ نیٹو سپلائی لائن کی آڑ میں اپنی فورسز داخل کرنا چاہتا ہے، ہر حال میں اس کا راستہ روکیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ پاکستان میں چھاونی بنانا چاہتا ہے اس کے سفارتخانے کی عمارت میں توسیع کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ 

دفاع پاکستان کونسل کے چیئرمین مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ نیٹو افواج کو رسد کی بحالی ملک و قوم سے غداری ہو گی۔ دفاع پاکستان کونسل کے ہوتے ہوئے نیٹو سپلائی کبھی بحال نہیں ہو سکتی۔ پشاور میں میڈیا سے بات چیت کے دوران مولانا سمیع الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان کو نیٹو افواج کے لئے ہر قسم کی رسد پر پابندی لگانا چاہیئے۔ پارلیمانی تاریخ کی نازک ترین گھڑی میں اراکین پارلیمنٹ کا امتحان ہے کہ وہ ملک کی تقدیر کا فیصلہ کیسے کرتے ہیں۔ مولانا سمیع الحق کا کہنا تھا کہ نیٹو افواج کو رسد کی سپلائی ویسے ہی حرام ہے جیسے انہیں اسلحہ کی فراہمی ہے۔ 

دیگر ذرائع کے مطابق جمعيت علمائے اسلام س کے سربراہ نے کہا ہے کہ افغانستان ميں نيٹو افواج کو رسد کی بحالی ملک و قوم سے غداری کے مترادف ہے۔ وہ المرکز اسلامی پشاور ميں پريس کانفرس سے خطاب کر رہے تھے۔ مولانا سميع الحق کا کہنا تھا کہ سلالہ چيک پوسٹ پر حملے اور امريکی افواج کو رسد کی بندش کے بعد اب موقع ہے کہ حکومت امريکی تعاون سے دستبردار ہو جائے۔ انہوں نے کہا کہ رسد کی بحالی سے نيٹو سپلائی پر حملوں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو جائے گا اور امريکا کو پاکستان ميں مداخلت کا جواز ملے گا۔ امریکہ نیٹو سپلائی کی آڑ میں اپنی فوجیں پاکستان میں داخل کرنا چاہتا ہے، ہم اس کو ہر حال میں روکیں گے۔ مولانا سميع الحق نے کہا کہ پارليمنٹ نيٹو سپلائی کے حوالے سے ملک و قوم کی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فيصلہ کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ پوری قوم ملک کے دفاع کيلئے متحد ہے، يہ وقت نمبر اسکورنگ کا نہيں ہے، بلکہ پاکستان کے دفاع کيلئے پوری قوم کو اٹھنا ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 152787
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش