0
Friday 13 Apr 2012 01:31

بلوچستان میں فائرنگ اور دھماکے، 5 افراد جاں بحق، 2 خواتین سمیت 14 زخمی

بلوچستان میں فائرنگ اور دھماکے، 5 افراد جاں بحق، 2 خواتین سمیت 14 زخمی
اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ کے علاقے کچلاک، ڈیرہ بگٹی، چمن، نصیر آباد اور حب میں فائرنگ اور بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں دو خواتین سمیت پانچ افراد جاں بحق اور دو خواتین سمیت 14 افراد زخمی ہوگئے۔ ڈھاڈر کے نواحی علاقے کھٹن میں سیاہ کاری کے شبے میں دو افراد نے دو خواتین کو قتل کردیا جبکہ سوئی کے علاقے میں گوٹھ بخشابیزی میں موٹر سائیکل سوار بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا۔ سرنگ پھٹنے سے محمد ابراہیم موقع پر جاں بحق ہو گیا۔
 
ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیر کوہ میں نامعلوم افراد نے گیس پلانٹ جانے والی سولہ انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا، جس سے پلانٹ کو گیس سپلائی متاثر ہوئی۔ نصیر آباد کے علاقے پٹ فیڈر میں بارودی سرنگ کے پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ کچلاک میں زیارت کراس پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے سرکئی نامی شخص کو قتل کردیا، وجہ قتل پرانی دشمنی بتائی جاتی ہے۔ 

حب میں ساکران روڈ پر مسلح افراد نے رکشہ پر فائرنگ کی۔ جس سے خاتون سمیت سات افراد زخمی ہو گئے۔ جبکہ دوسرے واقعہ میں لیبر کالونی میں دو گروہوں کے مسلح تصادم کے نتیجے میں خاتون سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے۔ دونوں واقعات میں زخمی ہونے والے چار افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ پسنی کے مین بازار میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہو گئے، جن کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 152794
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش