0
Sunday 15 Apr 2012 23:07

میمو کمیشن، حسین حقانی نے منصور اعجاز کے اعتراضات کا جواب دے دیا

میمو کمیشن، حسین حقانی نے منصور اعجاز کے اعتراضات کا جواب دے دیا
اسلام ٹائمز۔ امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی نے منصور اعجاز کے اعتراضات کا جواب دے دیا ہے۔ حسین حقانی کے ترجمان نے  ایک بیان میں کہا ہے کہ منصور اعجاز نے اپنے الزامات کے ذریعے جمہوری حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کو شش کی، جس میں وہ ناکام رہے اور منصور اعجاز پاکستانیوں کو بے وقوف سمجھنا چھوڈ دیں۔ حسین حقانی کے ترجمان نے میمو گیٹ کے مرکزی کردار منصور اعجاز کے اعتراضات کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ منصور اعجاز مبینہ بلیک بیری میسجز کے حوالے سے جھوٹے دعوے کر رہے ہیں اور ان بیانات کو پیپلز پارٹی کے مخالفین بھی میڈیا میں ہوا دے رہے ہیں۔ 

منصور اعجاز جرح کے دوران کمیشن کے سامنے بھی اس بات کا اعتراف کر چکے ہیں کہ ان  کے پاس ایسا ای میل، ایس ایم ایس اور ایسا کوئی بلیک بیری میسج نہیں جس میں حسین حقانی نے انہیں میمو لکھنے کے لئے کہا تھا، جبکہ آئی ایس آئی کے سابق سربراہ بھی یہ تسلم کر چکے ہیں کہ انہوں نے منصور اعجاز کے موبائل فون کی فرانزک تحقیقات نہیں کرائیں کیونکہ منصور اعجاز نے اپنا بلیک بیری جنرل پاشا کے حوالے کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ ترجمان نے مزید کہا ہے کہ منصور اعجاز کو یہ بات معلوم ہونی چاہئے کہ ان کا جھوٹ زیادہ دیر نہیں چل سکتا۔
خبر کا کوڈ : 153579
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش