0
Tuesday 17 Apr 2012 22:25

پاکستان پر دباؤ ڈالنے کا نیا بھارتی حربہ، فوج کو طالبان کیخلاف تیار رہنے کاحکم دیدیا، ہندوستانی وزیر دفاع

پاکستان پر دباؤ ڈالنے کا نیا بھارتی حربہ، فوج کو طالبان کیخلاف تیار رہنے کاحکم دیدیا، ہندوستانی وزیر دفاع
اسلام ٹائمز۔ بھارتی وزیر دفاع اے کے انتھونی نے اپنی مسلح فوج کو طالبان حملے سے چوکنا رہنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک افغان خطے میں شدید تناؤ پر بھارت کو تشویش ہے، دہشت گرد پاک بھارت تعاون میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔ بھارتی دارلحکومت نئی دہلی میں آرمی کمانڈرز کی تین روزہ کانفرنس میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی وزیر دفاع نے کہا کہ مسلح فوجیں طالبان حملے سے چوکنا اور ان کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار رہیں، انہوں نے کہا کہ ملک کی سلامتی کی صورتحال کو بہتر بنانا ہماری ذمہ داری ہے، بھارتی افواج حملوں سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔

بھارتی وزیر دفاع نے پاک افغان خطے میں شدید تناؤ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فوج کو طالبان کیخلاف تیار رہنے اور خطرے سے نمٹنے کے لئے مناسب اقدامات کرنے کا حکم دے دیا ہے، انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے تمام مراکز کے خاتمے تک پاکستان کیساتھ مستقل تعاون نہیں کرسکتے، اے کے انتھونی نے کہا کہ دہشت گرد دونوں ممالک کے درمیان تعاون میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔
خبر کا کوڈ : 154217
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش