0
Wednesday 18 Apr 2012 05:38

کوئٹہ میں ہزارہ اتحاد، تمام سیاسی، مذہبی، سماجی اور ملی جماعتوں کا ایکا

کوئٹہ میں ہزارہ اتحاد، تمام سیاسی، مذہبی، سماجی اور ملی جماعتوں کا ایکا
اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ علمدار روڈ پر ہزارہ عیدگاہ کے قریب ہزارہ قبائل کی تمام سیاسی، مذہبی، سماجی اور ملی جماعتوں کا مشترکہ جلسہ کوئٹہ یکجہتی کونسل کے تحت  منعقد ہوا۔ کوئٹہ یکجہتی کونسل کے جلسے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ابراہیم ہزارہ، طاہرخان ہزارہ، علامہ سید ہاشم موسوی، میجر (ر) نادر علی، رضا وکیل، داؤد آغا، عامر علی سمیت ہزارہ قبیلہ کے تمام اکابرین نے شرکت کی۔ جلسہ میں شریک تمام شخصیات نے کوئٹہ میں جاری ٹارگٹ کلنگ اور ہزارہ قبیلہ کو درپیش دیگر مسائل کے حل کیلئے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے کا اعلان کیا۔ 

اس موقع پر مقررین نے کہا کہ جو بھی قوم کے نمائندے کسی بھی مثبت کام کے لئے جو بھی قدم اٹھائیں گے۔ باقی پارٹیاں اور نمائندے انکی حمایت کرینگے۔ جلسے میں اس بات کا بھی تذکرہ ہوا ہے کے قوم کے نمائندے آج سے ہی اپنی میٹنگز شروع کر دینگے۔ جلسے میں مقررین نے اس بات پر بھی زور دیا کہ قوم کے مورال کو دوبارہ ابھارنے کی کوشش کی جائیگی اور تمام ہزارہ افراد بازار اور کاروباری افراد دوبارہ اپنے اپنے کاموں پر جاکر اس بات کو یقینی بنایں گے کہ ہماری قوم میدان چھوڑ کر بھاگنے والوں میں سے ہرگز نہیں۔ جلسہ کے آخر میں علامہ ولایت حسین جعفری نے ہزارہ قبیلہ کی خوشحالی اور اتحاد و اتفاق کیلئے خصوصی دعاء بھی کی۔
خبر کا کوڈ : 154261
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش