0
Thursday 19 Apr 2012 00:20

خیبر پختونخوا حکومت کا اکتوبر میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان

خیبر پختونخوا حکومت کا اکتوبر میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے بلدیاتی انتخابات اکتوبر میں کرانے کا اعلان کردیا ہے۔ صوبائی وزیر بشیر احمد بلور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر ہونگے اور اس حوالے سے سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات پر مکمل عملدرآمد ہوگا، انہوں نے کہا کہ صوبوں میں کارپوریشن نظام بحال ہوگا، جس کے تحت صوبے میں میئر تعینات ہونگے۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ اس سال اکتوبر میں بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 154556
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش