0
Thursday 19 Apr 2012 22:15

مذاکرات کامیاب، ینگ ڈاکٹرز نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا

مذاکرات کامیاب، ینگ ڈاکٹرز نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا
اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد ینگ ڈاکٹرز نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ میڈیا کی کاوشوں سے پنجاب حکومت اور ینگ ڈاکٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے۔ ینگ ڈاکٹرز نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ پنجاب حکومت نے ڈاکٹروں کے تبادلوں پر عمل درآمد روکتے ہوئے ڈاکٹروں کے سروس اسٹرکچر کے لئے کمیٹی قائم کر دی ہے۔ سروس اسٹرکچر کے لئے قائم کمیٹی ایک ماہ میں رپورٹ پیش کرے گی۔ واضح رہے کہ ڈاکٹروں نے تبادلوں کے احکامات واپس لینے تک ہڑتال ختم نہ کرنے کی دھمکی دے تھی۔ پنجاب میں ینگ ڈاکٹرز کی کال پر سرکاری ہسپتالوں میں ہڑتال آٹھویں روز بھی جاری رہی جس کے باعث دور دراز شہروں سے آئے مریضوں کو انتہائی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق ينگ ڈاکٹرز نے ايک بار پھر حکومت پنجاب کو گھٹنے ٹيکنے پر مجبور کر ديا ہے، حکومت کو ان کی ہڑتال ختم کرانے کيلئے تبادلے روکنا پڑے جبکہ سروس اسٹرکچر اور ديگر مطالبات کيلئے کميٹی قائم کر دی گئی۔ ايک ہفتے سے زائد جاری رہنے والی ہڑتال سے مريضوں کی پريشانی کا حساب لينے والا کوئی نہيں۔ لاہور ميں حکومت پنجاب اور ينگ ڈاکٹرز کے مذاکرات کامياب ہو گئے ہيں اور تبادلوں پر عملدرآمد روک دينے کی يقين دہانی پر انہوں نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر ديا ہے۔ ينگ ڈاکٹرز کے ديگر مطالبات کا جائزہ لينے کيلئے کميٹی قائم کر دی گئی ہے جو ايک ماہ ميں سفارشات پيش کريگی۔ آٹھ روز جاری رہنے والی ينگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث ہزاروں مريض مارے مارے پھرتے رہے، کوئي انکی پريشانيوں کا حساب کرنے والا ہے نہ لينے والا۔ وزيراعلی پنجاب کے معاون خصوصی برائے صحت خواجہ سلمان رفيق نے پريس کانفرنس ميں بتايا کہ کل سے سرکاري اسپتالوں ميں معمول کے مطابق کام ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 154837
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش