0
Thursday 19 Apr 2012 01:07

ملتان، ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری، مریضوں کے لواحقین کا احتجاج

ملتان، ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری، مریضوں کے لواحقین کا احتجاج
اسلام ٹائمز۔ صوبائی حکومت کی طرف سے واضح ایکشن نہ لینے اور ینگ ڈاکٹرز کی بے حسی کی وجہ سے ملتان کے سرکاری ہسپتالوں میں آنیوالے غریب مریض ساتویں روز بھی بغیر علاج معالجے کے مایوس واپس لوٹ گئے، ینگ ڈاکٹرز کی مطالبات کے حق میں مسلسل ساتویں روز بھی ہڑتال کے باعث درجنوں آپریشن ملتوی کر دئیے گئے جبکہ مریضوں کے لواحقین کی طرف سے ڈاکٹروں کی بے حسی کیخلاف احتجاج کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ ڈاکٹروں کے تبادلوں کے خلاف ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال ساتویں روز بھی جاری رہی جسکی وجہ سے سرکاری ہسپتالوں کے آٹ ڈورز میں ویرانی نے ڈیرے ڈالے رکھے۔ ڈاکٹروں کی ہڑتال کی وجہ سے سینئرز ڈاکٹرز بھی توجہ نہیں دے رہے، جسکی وجہ سے مریضوں کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں اور ہزاروں مریض بغیر علاج معالجے کے واپس لوٹ گئے۔
 
کئی ہسپتالوں میں مریضوں کے لواحقین نے ڈاکٹروں کے خلاف احتجاجی مظاہرے بھی کئے، جبکہ حکومت کی طرف سے بھی ڈاکٹروں کے خلاف کوئی ایکشن نہ لئے جانے پر تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے۔ ینگ ڈاکٹرز کے ذرائع کے مطابق ایسوسی ایشن نے حکومت کی طرف سے مطالبات پر کوئی توجہ نہ دینے کے خلاف سخت احتجاج کے لئے لائحہ عمل مرتب کرنا شروع کر دیا ہے اور اس سلسلہ میں ۲۵اپریل کو تمام ڈاکٹرز سڑکوں پر آکر احتجاج کریں گے جبکہ ایمرجنسی بھی بند کرنے پر غور شروع کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 154586
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش