0
Sunday 22 Nov 2009 11:46

مظفر آباد میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام،دو خودکش حملہ آوروں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا

مظفر آباد میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام،دو خودکش حملہ آوروں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا
مظفر آباد:آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں پولیس اور عوام نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔مظفر آباد اسمبلی ہال اور حساس ادارے کی عمارتوں کو نشانہ بنانے کے لئے آنے والے دو خودکش بمباروں نے گھیراو پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا جبکہ تیسرے کو پولیس نے گولی مار کر ہلاک کر دیا جبکہ چوتھے کو گارڈز نے حساس ادارے کی عمارت کے باہر گولی مار کر زخمی کر دیا اور گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ شام 4 بجے ایک خودکش حملہ آور حساس ادارے کی عمارت فائیو اے کے گیٹ کے پاس پہنچا جسے گارڈز نے گولی مار کر زخمی کر دیا اور قابو کر لیا۔دریا کی دوسری جانب موجود اس کے 3 ساتھی خودکش بمبار صورتحال کو بھانپ کر بھاگ نکلے اور جاتے ہوئے ایک گھر میں 14 دستی بم،3 کلاشنکوفیں،6 میزائل گائیڈ،کلاشنکوف کے 18 میگزین،30 بور کا پستول مع درجنوں گولیاں اور ایک خودکش جیکٹ پھینک گئے۔پولیس نے ملزموں کا پیچھا کیا اور اسلحہ،گولہ بارود قبضے میں لے لیا۔اطلاع ملنے پر مقامی لوگوں نے بھی ملزموں کا تعاقب کیا اور سراڑ میں ان کا گھیرا تنگ کر دیا،اس صورتحال پر دو خودکش بمباروں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس سے ان کے چیتھڑے اڑ گئے جبکہ سر محفوظ اور قابل شناخت رہے،تیسرے حملہ آور کو عوام اور پولیس نے گولیاں مار کر ہلاک کر دیا،اس کے جسم سے خودکش جیکٹ بندھی ہوئی تھی،خودکش دھماکوں سے لوگ اور پولیس محفوظ رہی۔ بتایا گیا ہے کہ حملہ آوروں نے قانون ساز اسمبلی اور حساس ادارے کی عمارتوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی اور وہ اپنا گولہ بارود اسمبلی کی عمارت کے عقب میں واقع گھر میں پھینک کر فرار ہوئے،اس وقت آزاد کشمیر کابینہ کا اجلاس ہو رہا تھا۔ ادھر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور حملہ آوروں کی نعشوں کی باقیات شناخت اور تجزیے کےلئے بھجوا دیں۔
خبر کا کوڈ : 15516
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش