0
Sunday 22 Apr 2012 15:47

حکمران ملک میں امن و امان کے قیام میں غیر سنجیدہ ہیں، علامہ ساجد نقوی

حکمران ملک میں امن و امان کے قیام میں غیر سنجیدہ ہیں، علامہ ساجد نقوی
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ حکمران ملک میں امن و امان کے قیام میں غیر سنجیدہ ہیں، آئے روز کراچی، کوئٹہ میں معصوم لوگوں کو قتل کیا جا رہا ہے جبکہ حکومتی ایوانوں میں بیٹھے لوگ مذمتی بیان تک نہیں دیتے، جس سے ان کی بے حسی عیاں ہے، کوئٹہ میں ایک مخصوص قبیلے اور فکر کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے، جو صوبے کا سب سے بڑا مسئلہ ہے، قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنی ذمہ داریوں کو بھرپور طریقے سے ادا کرنے سے قاصر ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان میں میڈیا سے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے کیا۔
 
انہوں نے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے جان و مال کی حفاظت کرے اور انہیں بنیادی سہولیات فراہم کرے۔ مگر حکمران ان واقعات پر مذمتی بیان تک دینے سے گریزاں ہیں، جس سے ان کی بے حسی عیاں ہے، انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ایک مخصوص قبیلے اور ایک فکر کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے، جو صوبے کا سب سے بڑا مسئلہ ہے، جبکہ دوسری طرف قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی اپنی ذمہ داریوں کو پوری طرح ادا کرنے سے قاصر ہیں، جس کے باعث آئے روز اس طرح کے واقعات رونما ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف عوام لوڈشیڈنگ، مہنگائی جیسی مصیبتوں میں گرفتار ہیں تو دوسری طرف بدامنی نے ان کا جینا دوبھر کر دیا ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں قیام امن کے لئے فوری اور سنجیدہ اقدامات کرے، تاکہ عوام کو کسی حد تک سکون میسر آسکے۔
خبر کا کوڈ : 155569
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش