0
Monday 30 Apr 2012 00:19

کراچی فوج کے حوالے کئے بغير امن قائم نہيں ہوسکتا، حاجی عديل

کراچی فوج کے حوالے کئے بغير امن قائم نہيں ہوسکتا، حاجی عديل
اسلام ٹائمز۔ عوامي نيشنل پارٹي کے مرکزي سینئر نائب صدر سينٹر حاجي محمد عديل نے کہا ہے کہ کراچي ميں قيام امن کيلئے پي پي پي کو کئي بار مشورہ ديا کہ شہر فوج کے حوالے کيا جائے ليکن ان کي ايک نہ سني گئي۔ نواز شريف لانگ مارچ کرکے ملک کو تباہي کے دہانے پر لے جانا چاہتے ہيں۔ پشاور ميں میڈیا سے بات چيت کرتے ہوئے سينٹر حاجي محمد عديل نے کہا کہ کراچي ميں مکمل امن تب ہي قائم ہو گا جب شہر کو فوج کے حوالے کيا جائے اور فوج شہر کو اسلحہ سے پاک کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو متعدد بار شہر کو فوج کے حوالے کرنے کا مشورہ ديا، مگر پي پي پي نے بات نہيں ماني۔ حاجي عديل نے کہا کہ آئيني طور پر اگر اسپيکر قومي اسمبلي وزيراعظم کے خلاف ريفرنس کو مسترد کرتي ہے تو پھر اسکو اليکشن کميشن نہيں بھيجا جائے گا۔ حاجي عديل نے کہا کہ نواز شريف لانگ مارچ کرکے ملک کو تباہي کے دہانے پر لے جانا چاہتے ہيں، جو نامناسب ہے۔
خبر کا کوڈ : 157581
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش