0
Saturday 5 May 2012 01:07

پاکستان میں صحافیوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرکے ملک و قوم کی خدمت کی، عقیل خان

پاکستان میں صحافیوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرکے ملک و قوم کی خدمت کی، عقیل خان
اسلام ٹائمز۔ صحافی اپنی جان جوکھوں میں ڈال کر ہر میدان میں عوام کی خدمت کرتے نظر آتے ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ کے باعث پاکستان کے شورش زدہ علاقوں میں کام کرنے والے صحافی ہوں یا پھر بڑے شہروں میں کام کرنے والے صحافی کسی کی بھی جان محفوظ نہیں، ان کا خیالات کا اظہار کالمسٹ کونسل آف پاکستان کے سینئر نائب صدر عقیل خان نے آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ صحافی موت کے منڈلاتے سائے میں کام کرنے پر مجبور ہیں، صحافت میں اپنے فرائض منصبی کے دوران کئی صحافیوں کو اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑا، جن میں سلیم شہزاد ہوں یا ولی خان بابر ان کے قاتلوں کا آج تک پتہ نہیں چل سکا۔
 
انہوں نے کہا کہ لوگوں تک سچ پہنچانے کی جدوجہد میں صحافیوں کو نہ صرف ریاستی اداروں بلکہ غیر ریاستی عناصر سے بھی جان کا خطرہ لاحق رہتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ صحافیوں کا کام غیر جانبدار رہتے ہوئے عوام تک معلومات پہنچانا ہے، اس میں رکاوٹیں حائل کرنا عوام کو ان کے بنیادی حق سے محروم کرنے کے مترادف ہے۔
خبر کا کوڈ : 158937
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش