0
Saturday 5 May 2012 19:00

ڈرون حملے غیرقانونی، خودمختاری، سلامتی کیخلاف اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں

ڈرون حملے غیرقانونی، خودمختاری، سلامتی کیخلاف اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں
اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے شمالی وزیرستان میں ہونے والے امریکی ڈرون حملوں پر شدید احتجاج کرتے ہوئے انہیں ملک کی سلامتی کے خلاف قرار دیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ معظم خان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان نے بار ہا کہا ہے کہ غیر قانونی ڈرون حملے ہماری خودمختاری اور علاقائی سلامتی کے خلاف ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈرون حملے بین الاقوامی قوانین کی بھی خلاف وزری ہیں۔ پاکستان سمجھتا ہے کہ ایسے حملوں سے فائدے کی بجائے نقصانات زیادہ ہوتے ہیں۔ 

قبل از ایں شمالی وزیرستان کے علاقہ شوال میں امریکی جاسوس طیاروں کا حملہ، دس افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ سرحدی علاقہ شوال کے گاؤں درئی نشتر میں آج علی الصبح امریکی جاسوس طیاروں نے ایک مکان پر دو میزائل داغے جس کے نتیجے میں دس افراد ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔  5 امریکی جاسوس طیارے فضا میں موجود رہے، جس کے باعث علاقے میں خوف ہراس پایا جاتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 159187
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش