0
Saturday 28 Nov 2009 13:27

طالبان اسلام اور ملک دونوں کے دشمن ہیں،ان سے کسی قسم کی بات چیت نہیں ہوگی،وزیر داخلہ

طالبان اسلام اور ملک دونوں کے دشمن ہیں،ان سے کسی قسم کی بات چیت نہیں ہوگی،وزیر داخلہ
اسلام آباد:وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات نہیں ہونگے،وہ ہتھیار پھینک کر قوم سے معافی مانگیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمن ملک نے کہا کہ سوات اور شمالی وزیرستان میں طالبان سے مذاکرات کا انجام سب نے دیکھا۔طالبان اسلام اور ملک دونوں کے دشمن ہیں،ان سے کسی قسم کی بات چیت نہیں ہو گی۔انھوں نے ان اطلاعات کی سختی سے تردید کی کہ پاکستان طالبان اور امریکہ کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کر رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مشترکہ دشمن کے خلاف مشترکہ حکمت عملی اپنانا ہو گی۔حکومتی اقدامات کے باعث سیکورٹی کی صورتحال میں بتدریج بہتری آئے گی۔رحمن ملک نے کہا کہ اگر بے نظیر قومی مفاہمت نہ لاتیں تو آج نہ میاں نواز شریف ملک میں ہوتے اور نہ پرویز مشرف اقتدار چھوڑتے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ اب تک تہتر افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں گیارہ خودکش حملہ آور شامل ہیں۔انکا کہنا تھا کہ طالبان کی درمیانے درجہ کی تمام قیادت ختم ہو چکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 15921
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش