0
Thursday 26 Nov 2009 13:32

دہشت گردی کیخلاف جنگ ہر صورت جیتیں گے،پاکستان اسلام کے نام پر بنا،اسی پر قائم رہے گا،اسکے دفاع پر آنچ نہیں آنے دینگے،جنرل کیانی

دہشت گردی کیخلاف جنگ ہر صورت جیتیں گے،پاکستان اسلام کے نام پر بنا،اسی پر قائم رہے گا،اسکے دفاع پر آنچ نہیں آنے دینگے،جنرل کیانی
پشاور:آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ہر صورت جیتیں گے،پاکستان بڑی قربانیوں سے حاصل کیا،اس کی حفاظت کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے، وزیرستان میں فوجی آپریشن کسی قبیلے کے بجائے ریاست کے مخالفین کیخلاف ہے۔ پولیس لائن اور خیبر انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن میں تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئی بھی پاکستان کو اسلام سے جدا نہیں کرسکتا، ملک کو زیادہ مضبوط بنائیں گے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سرخرو ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج،میڈیا اور عوام کے تعاون سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی حاصل کریگی۔ پشاور کے عوام کے حوصلے بلند ہیں اور ہم امن قائم کر کے دم لیں گے۔ سرحد پولیس کی امداد کرینگے اور انہیں جتنے آلات کی ضرورت ہو گی ہم دینگے۔ اس موقع پر آرمی چیف نے سرحد پولیس شہداء فنڈ میں دو کروڑ روپے دینے کا بھی اعلان کیا۔ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر وجود میں آیا ہے اور اسلام اور پاکستان کو کوئی جدا نہیں کر سکتا اور پاکستان انشاء اللہ اسلام کے نام پر ہی قائم رہے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ ہم سب کا فرض ہے کہ بزرگوں نے جو ہمیں پاکستان کا تحفہ دیا ہے اسے بہتر اور مستحکم بنائیں اور آئندہ نسلوں کے لیے ایک بہتر اور مضبوط پاکستان چھوڑیں۔قبل ازیں بدھ کے روز چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی ایک روزہ دورہ پرپشاور پہنچے۔آرمی چیف نے کور ہیڈ کوارٹر میں کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل محمد اسلم سے ملاقات کی اور پیشہ وارانہ امور پرتبادلہ خیال کیا۔ پشاور پہنچنے پر کور کمانڈر پشاور نے اشفاق پرویز کیانی کا استقبال کیا۔

خبر کا کوڈ : 15857
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش