0
Tuesday 8 May 2012 08:55

کیمرون منٹر نے عہدہ چھوڑنے کا فيصلہ کر ليا، رچرڈ اولسن کو نیا سفير بنائے جانیکا امکان

کیمرون منٹر نے عہدہ چھوڑنے کا فيصلہ کر ليا، رچرڈ اولسن کو نیا سفير بنائے جانیکا امکان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں امریکی سفیر کیمرون منٹر نے تین سالہ مدت مکمل ہونے سے قبل ہی اپنا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ امریکی اخبار کے مطابق پاکستان میں امریکی سفیر نے گذشتہ روز اپنے سٹاف کو آگاہ کیا کہ وہ جلد اپنا عہدہ چھوڑ دیں گے۔ اوباما انتظامایہ نے کیمرون منٹر کو اکتوبر 2010ء میں این ڈبلیو پیٹرسن کے بعد پاکستان میں سفیر مقرر کیا تھا۔ منٹر اپنی مدت ملازمت سے قبل عہدہ چھوڑ رہے ہیں۔ امریکی سفارت کار کی مدت ملازمت تین سال ہوتی ہے۔ اخبار کے مطابق پاکستان میں سلالہ چیک پوسٹ پر حملے اور ریمنڈ ڈیوس کی رہائی کے معاملے پر کیمرون منٹر اور اوباما انتظامیہ کے درمیان تنازعہ تھا۔ امریکی سفیر اپنی حکومت کے بعض اقدامات پر ناراض بھی ہیں۔ دوسری جانب اوباما انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق کیمرون منٹر پاکستان کیلئے موزوں سفیر نہیں تھے۔

دیگر ذرائع کے مطابق امريکي سفير کيمرون منٹر نے آئندہ چند ماہ کے دوران اپنا عہدہ چھوڑنے کا فيصلہ کر ليا ہے۔ ان کي جگہ کابل ميں تعينات امريکي سفارت کار رچرڈ اولسن کو سفير بنائے جانے کا امکان ہے۔ مختلف ممالک ميں امريکي سفير بالعموم تين سال کے لئے تعينات کئے جاتے ہيں۔ کيمرون منٹر اکتوبر 2010ء ميں بطور سفير پاکستان آئے تھے اور ابھي ان کي تعيناتي کو دو سال بھي پورے نہيں ہوئے ہيں۔ غير ملکي نيوز ايجنسي کے مطابق کيمرون منٹر نے گذشتہ روز اسلام آباد ميں اپنے اسٹاف کو بتايا کہ انہوں نے اپني تعيناتي کي مدت ميں توسيع نہ لينے کا فيصلہ کيا ہے اور رواں موسم گرما ميں اپني ذمہ داريوں سے سبک دوش ہو جائيں گے۔ امريکي اخبار کا کہنا ہے کہ کيمرون منٹر کي پاکستان سے روانگي کا تعلق پاکستان يا اوباما انتظاميہ کے ساتھ کسي مخصوص پاليسي پر تنازع سے نہيں ہے۔ غير ملکي نيوز ايجنسي کے مطابق کيمرون منٹر کي روانگي کے بعد کابل ميں تعينات سفارت کار رچرڈ اولسن کو پاکستان ميں سفير بنائے جانے کا امکان ہے۔ رچرڈ اولسن کا افغانستان ميں ترقياتي و معاشي سرگرميوں کو منظم کرنے ميں اہم کردار ہے۔
خبر کا کوڈ : 159869
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش