0
Thursday 10 May 2012 22:17

ولادی میر پیوٹن نے دورہ امریکہ منسوخ کر دیا

ولادی میر پیوٹن نے دورہ امریکہ منسوخ کر دیا
اسلام ٹائمز۔ روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے رواں ماہ اپنا طے شدہ دورہ امریکہ منسوخ کر دیا ہے، روسی صدر نے گلوبل سمٹ میں شرکت کے لئے امریکہ جانا تھا، جہاں ان کی باراک اوبامہ سے بھی ملاقات طے تھی۔ روسی حکام کے مطابق روسی صدر ولادی میر پیوٹن کی جگہ وزیراعظم دمیتری میدووف جی 8 سمٹ میں شرکت کریں گے جبکہ ولادی میر پیوٹن کی اگلے ماہ میکسیکو میں ہونے والے اجلاس میں شرکت متوقع ہے۔ وائٹ ہائوس کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں بھی اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کی جانب سے رواں ماہ 18 اور 19 تاریخ کو جی 8 گروپ کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کے حوالے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 160690
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش