0
Tuesday 1 Dec 2009 11:13

برطانیہ کا افغانستان میں مزید فوج بھیجنے کا اعلان

برطانیہ کا افغانستان میں مزید فوج بھیجنے کا اعلان
لندن:برطانیہ نے افغانستان میں مزید پانچ سو فوجی بھیجنے کا اعلان کیا ہے جبکہ آسٹریلیا نے افغانستان میں امریکا کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ برطانوی وزیراعظم گورڈن براؤن نے پارلیمنٹ کا بتایا ہے کہ افغانستان میں مزید پانچ سو برطانوی فوجی دسمبر کے اوائل میں بھیجے جائیں گے جبکہ نیٹو کے دیگر اتحادی بھی فوجیوں کی تعداد بڑھائیں گے۔اس اعلان کے بعد افغانستان میں برطانوی فوجیوں کی تعداد ساڑھے نوہزار ہو جائے گی۔ادھر آسٹریلوی وزیراعظم کیون روڈ نے واشنگٹن میں امریکی صدر بارک اوبامہ اور وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن سے ملاقاتیں کیں اور افغانستان میں درپیش چیلجنز پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے افغانستان میں امریکا کا بھرپور ساتھ دینے کا بھی اعلان کیا۔
خبر کا کوڈ : 16119
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش