0
Saturday 12 May 2012 23:14

سیرت فاطمتہ الزھرا س ہر دور کے طاغوت کیخلاف احتجاج کا نام ہے، علامہ اصغر عسکری

سیرت فاطمتہ الزھرا س ہر دور کے طاغوت کیخلاف احتجاج کا نام ہے، علامہ اصغر عسکری
اسلام ٹائمز۔ سیرت فاطمتہ الزھرا س ہر دور کے طاغوت کے خلاف قیام و احتجاج کا نام ہے۔ ان خیالات کا اظہار ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ اصغر عسکری نے مسجد و امام بارگاہ الصادق ع اسلام آباد میں الصادق ٹرسٹ کے زیراہتمام منعقدہ محفل میلاد خاتون جنت بی بی فاطمتہ الزھرا س سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیدہ زھرا س کا کردار عالمین کی عورتوں کے لئے مشعل راہ ہے، یہی وجہ ہے کہ امام خمینی رہ نے اس مبارک دن کو یوم خواتین قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نہ صرف خواتین بلکہ ہر دور کے مرد و زن کے لئے طاغوت کے خلاف قیام و احتجاج بھی سیرت فاطمتہ الزھرا س ہی کا خاصا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو شکر ادا کرنا چاہئیے کہ ہمیں ولایت علی ع اور مودت اہل بیت ع کی نعمت میسر ہے، جس کا کوئی نعم البدل نہیں اور دنیا کی کوئی بھی چیز اس کا مقابلہ نہیں کرسکتی۔ محفل میلاد میں اسلام آباد و راولپنڈی کے مشہور شعرائے کرام نے بھی سیرت زھرا س کے حوالے سے کلام پیش کئے۔
خبر کا کوڈ : 161273
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش