0
Friday 11 May 2012 23:01

قرآن و سنت کانفرنس فرقہ واریت اور امریکی مداخلت کے خلاف عوامی ریفرنڈم ثابت ہوگی،علامہ اصغر عسکری

قرآن و سنت کانفرنس فرقہ واریت اور امریکی مداخلت کے خلاف عوامی ریفرنڈم ثابت ہوگی،علامہ اصغر عسکری
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ اصغر عسکری نے کہا کہ سرزمین لاہور پر ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے منعقد کی جانے والی قرآن و سنت کانفرنس، فرقہ واریت، دہشت گردی اور ملکی معاملات میں امریکی مداخلت کے خلاف عوامی ریفرنڈم ثابت ہو گی۔ مینار پاکستان گراؤنڈ میں ہونے والے اس تاریخی اجتماع میں ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے ملکی سیاست میں باقاعدہ حصہ لینے اعلان کیا جائے گا۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین نے عوامی بیداری کا آغا ز 25 مارچ کو نشتر پارک کراچی کیا تھا اور یکم جولائی کو مینار پاکستان پر ہونے والی عظیم الشان قرآن و سنت کانفرنس اس کا نقطہ عروج ثابت ہو گی۔ انہوں نے ملک کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے کہا کہ حالیہ توانائی بحران ملک کی نازک اقتصادی صورتحال کے لیے زہر قاتل ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ نئے توانائی کے منصوبوں کی تشکیل کے لیے سیاسی جماعتوں کی مشترکہ کانفرنس بلائے۔

علام اصغر عسکری کا کہنا تھا کہ توانائی کے مسئلہ کے فوری حل کے لیے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم امریکی دباؤ کو پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت قرار دیتے ہوئے مسترد کرتی ہے اور آئندہ کسی بھی امریکی عہدیدار کی جانب سے ایسے بیان پر پاکستان میں امریکی سفیر کی ملک بدری کا مطالبہ کرتی ہے۔ دہشت گردی اور فرقہ واریت کے حوالے سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومتی سطح پر کالعدم تنظیموں کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے اتحاد امت کے لئے زہر قاتل ثابت ہو رہی ہے۔ مجلس وحدت مسلمین کسی کو بھی ملکی سلامتی کے ساتھ کھیلنے کی اجازت نہیں دے گی۔ انہوں نے صوبائی و وفاقی حکومتوں کو متنبہ کیا کہ وہ ریاست میں اپنا آئینی کردار ادا کریں۔
خبر کا کوڈ : 160925
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش