0
Sunday 13 May 2012 21:58

وزیراعلیٰ پنجاب لوڈشیڈنگ کو جواز بنا کر سرکاری املاک کو جلانے میں پیش پیش ہیں، پرویزالہی

وزیراعلیٰ پنجاب لوڈشیڈنگ کو جواز بنا کر سرکاری املاک کو جلانے میں پیش پیش ہیں، پرویزالہی
اسلام ٹائمز۔ سینئر وفاقی وزیر پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کو بتا دیا ہے کہ اگر بجلی کے بحران کا حل نہ نکالا تو الیکشن میں ساتھ نہیں ہوں گے۔ شہباز شریف پنجاب پر واجب الادا بجلی کا بل دیدیں تو لوڈشیڈنگ ختم ہو جائے گی۔ راولپنڈی میں ق لیگ کے ورکرز کنونشن سے خطاب میں پرویز الہٰی نے کہا کہ پنجاب میں جرائم کی شرح میں چالیس فیصد اضافہ ہو گیا ہے۔ اربوں روپے تندور میں جھونک دیئے گئے۔ پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے بنائے گئے دانش اسکولوں میں استاد ہیں نہ ہی طالبعلم وہاں الو بول رہے ہیں۔ 

مزید تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما و سینئر وفاقی وزیر چوہدری پرویز الٰہی نے الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی پی نے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل نہ کیا تو الیکشن میں پیپلز پارٹی کا ساتھ نہیں دیں گے اور راستے جدا ہو جائیں گے۔ انکا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب شہباز شریف خود ساختہ وزیراعلی ہیں جنہوں نے اربوں روپے تندوروں میں جھونک دیئے۔ شہباز شریف پنجاب کے ذمہ واجب الادا رقم واپس دیں تو لوڈشیڈنگ ختم ہو سکتی ہے۔ راولپنڈی میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ق لیگ کے دور اقتدار میں پنجاب میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے۔ اگر شہباز شریف نے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے موازنہ کرنا ہے تو میرے دور میں کئے جانے والے ترقیاتی کاموں سے کیا جائے۔ ق لیگ نے عام آدمی کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کئے۔ موجودہ وزیراعلیٰ پنجاب خود ساختہ وزیراعلی ہیں۔
 
پنجاب میں ریسکیو 1122 کے منصوبے ہوں، پٹرولنگ پوسٹیں ہوں یا تعلیم کے شعبے ہوں سب میں ہم نے ریکارڈ قائم کیا۔ اس وقت مسلم لیگ (ن) دکانداری چمکا رہی ہے۔ آج پنجاب کے وزیراعلیٰ لوڈشیڈنگ کو جواز بنا کر سرکاری املاک کو جلانے میں پیش پیش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو باور کرا دیا ہے کہ اگر آئندہ الیکشن میں جانا ہے تو بجلی کا مسئلہ حل کرو ورنہ ہمارے اور آپ کے راستے جدا جدا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین بجلی فارمولے پر عمل کیا جائے تو لوڈشیڈنگ ختم ہو سکتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 161568
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش