0
Friday 18 May 2012 23:21

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس پیر کو طلب، ترک وزیراعظم خطاب کرینگے

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس پیر کو طلب، ترک وزیراعظم خطاب کرینگے
اسلام ٹائمز۔ صدر زرداری نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس پیر کو طلب کر لیا، جس سے ترک وزیراعظم طیب اردگان خطاب کریں گے۔ وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کی دعوت پر ترک وزیراعظم طیب اردگان تین روزہ سرکاری دورے پر اتوار کو اسلام آباد پہنچیں گے۔ ان کے ہمراہ ترکی کی خاتون اول سمیت اعلٰی سطح کا وفد بھی پاکستان آ رہا ہے۔ اپنے دورے کے دوران ترک وزیراعظم طیب اردگان وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کریں گے اور پیر کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔

دیگر ذرائع کے مطابق صدر نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کیا ہے۔ ترک وزیراعظم پاکستان کا تین روزہ دورہ کریں گے۔ قبل ازیں وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو ان کے ترکی کے گزشتہ دورہ کے دوران ترک پارلیمنٹ سے خطاب کیلئے مدعو کیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 163105
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش