0
Monday 28 May 2012 11:03

ملک کو ہم عظیم سے عظیم تر بنائیں گے، شہباز شریف

ملک کو ہم عظیم سے عظیم تر بنائیں گے، شہباز شریف
اسلام ٹائمز۔ وزيراعلی پنجاب محمد شہباز شريف نے اس عزم کا اظہار کيا ہے کہ وہ ملک کو عظيم سے عظيم تر بنائيں گے، اور ملک کے دفاع اور سلامتی کيلئے خون کا آخری قطرہ تک بہا ديں گے۔ يومِ تکبير کے موقع پر اپنے پيغام ميں وزيراعلی پنجاب نے کہا کہ ۲۸ مئی کا دن ملکی تاريخ ميں سنگِ ميل کی حيثيت رکھتا ہے، اور يومِ تکبير عالم اسلام کے افتخار کا دن ہے، محمد شہباز شريف کا کہنا ہے کہ ايٹمی دھماکے کرکے ان کے قائد نے ثابت کيا کہ خود مختاری اور عزت و وقار سے بڑھ کر کوئی چيز مقدم نہيں، انہوں نے کہا کہ مياں نواز شريف نے ۲۸ مئی ۱۹۹۸ء کو چاغی کے مقام پر ايٹمی دھماکے کرکے ملک کے دفاع کو ناقابلِ تسخير بنايا، وزيراعلی پنجاب نے اپنے پيغام ميں ايٹمی سائنس دانوں کو بھی زبردست خراجِ تحسين پيش کيا۔ 

پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کو آج چودہ برس مکمل ہوگئے، مسلم لیگ (ن) کے زیر اہتمام یوم تکبیر منایا جا رہا ہے۔ اٹھائیس مئی انیس سو اٹھانوے کو کئے گئے ایٹمی دھماکوں کی یاد میں ملک بھر میں تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا۔ بھارتی ایٹمی دھماکوں کےجواب میں کئےگئے دھماکوں کے بعد اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف نے اٹھائیس مئی کو سرکاری طور پر یوم تکبیر منانے کا اعلان کیا تھا۔ پرویز مشرف نے اپنے دور حکومت میں یوم تکبیر کو سرکاری طور پر منانے کا فیصلہ واپس لے لیا مگر مسلم لیگ (ن) کی طرف سے ہر سال اٹھائیس مئی کو تقاریب کا انعقاد کیا جاتا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 166237
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش