0
Tuesday 29 May 2012 11:05

پاک فوج نے گياری ميں دبے تمام فوجيوں کو شہيد قرار دے ديا

پاک فوج نے گياری ميں دبے تمام فوجيوں کو شہيد قرار دے ديا
اسلام ٹائمز۔ پاک فوج نے گیاری میں دبے تمام فوجیوں کو شہید قرار دے دیا۔ تمام شہدا کے جسد خاکی ملنے تک سرچ آپریشن جاری رہے گا۔آئی ایس پی آر سے جاری کردہ بیان کے مطابق واقعہ کے سماجی اور معاشی اثرات کا جائزہ ليتے ہوئے تمام مکاتب فکر کے مذہبی علماء سے مشاورت کی گئی۔ اس کے بعد فيصلہ کيا گيا کہ ورثا کے مسائل اور مشکلات کو کم کرنے اور قانونی دستاویزی تقاضے پورا کرنے کيلئے تمام فوجيوں کو شہيد قرار دے ديا جائے۔ آئی ايس پی آر نے کہا کہ فوجیوں کو شہید قرار دینے کا فیصلہ فخر اور دکھ کے ملے جلے جذبات سے کيا جا رہا ہے۔ موسمی اور مشکل جغرافیائی حالات کی وجہ سے سرچ کے کام میں مشکلات پیدا ہو رہی ہیں تاہم باقی ماندہ تمام شہدا کے جسدخاکی تلاش کیے جانے تک آپريشن جاری رہے گا۔

گياری ميں برفانی تودہ گرنے کا واقعہ 52 روز قبل پيش آيا تھا، اس ميں 139 فوجی اہلکار دب گئے تھے۔ دو روز قبل وہاں سے پہلے شہيد فوجی کا جسد خاکی ملا۔ اس کے بعد مزيد دو فوجيوں کی ميتيں بھی نکالی گئيں۔ میتیں ملنے والے تین شہدا میں ضلع گانچھے کی تحصيل ڈغونی سے تعلق رکھنے والے سپاہي محمد الياس، آزاد کشمير ضلع سدھنوتی کی تحصيل پلندری کے رہائشی سپاہی راشد حسين اور ستک چن کے رہائشی شہيد سپاہی محمد حسين شامل ہیں۔ تینوں شہدا کو ان کے آبائی علاقوں میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کیا جا چکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 166512
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

متعلقہ خبر
ہماری پیشکش