0
Wednesday 30 May 2012 01:57

امریکہ افغان سرزمین پر مستقل اڈے بنانے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے، سراج الحق

امریکہ افغان سرزمین پر مستقل اڈے بنانے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے، سراج الحق
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ امریکی اور نیٹو افواج فی الفور افغانستان سے نکل جائیں،افغانستان افغانوں کا ہے اور افغان عوام کو اپنے مستقبل کے فیصلے کا اختیار ملنا چاہیے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل یکہ توت پشاور میں ایک شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری شبیر احمد خان، جماعت اسلامی پی کے تین پشاور کے امیر خالد گل مہمند بھی اس موقع پر موجود تھے۔ سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ افغان سرزمین پر مستقل اڈے بنانے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے، اے این پی نے ہمیشہ استعماری قوتوں کا ساتھ دیا، جب روس نے افغانستان پر حملہ کیا تو اے این پی روس کی ہمنوا تھی اور اب جب امریکی فوج نے افغانستان پر چڑھائی کی ہے تو اے این پی امریکہ کی گود میں بیٹھی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل جماعت اسلامی کا ہے۔ صوبہ خیبر پختونخوا میں آئندہ حکومت جماعت اسلامی بنائیگی۔ جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر سراج الحق نے مزید کہا کہ اے این پی ڈالروں کے حصول کے لئے پختونوں کے سروں پر سودا بازی کر رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 166728
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش