0
Wednesday 30 May 2012 21:04

کراچی میں فائرنگ، دو افراد جاں بحق جبکہ سینئر سول جج سید ظہیر احمد زخمی

کراچی میں فائرنگ، دو افراد جاں بحق جبکہ سینئر سول جج سید ظہیر احمد زخمی
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں امن قائم نہ ہو سکا، ٹارگٹ کلرز نے مزید لوگوں کو شکار کرلیا، مسلح ملزمان نے صبح سویرے 2 افراد کو فائرنگ کرکے شہید جبکہ دوسرے واقعہ میں سینئر سول جج سید ظہیر احمد کو زخمی کردیا۔ تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن 10 نمبر میں اسلم شہید چوک کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ کے نتیجے میں مہدی رضا اور احمر رضا جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کا تعلق اہل تشیع سے ہے، احمر رضا انچولی کے رہائشی تھے، جاں بحق ہونے والے مہدی رضا اور احمر رضا آپس میں رشتہ دار بتائے گئے ہیں۔ دونوں افراد کی نماز جنازہ کل بعد نماز ظہرین انچولی امام بارگاہ میں ادا کی جائے گی۔

دوسرے واقعہ میں فیڈل بی ایریا میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے سینئر سول جج کو زخمی کر دیا۔ پولیس کے مطابق سینئر سول جج سید ظہیر احمد گھر سے عدالت جانے کے لیے نکلے تھے تو فیڈرل بی ایریا بلاک نمبر 17 میں نامعلوم مسلح ملزمان نے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئے۔ سید ظہیر احمد بھی مکتب تشیع سے تعلق رکھتے ہیں، سینئر سول جج سید ظہیر احمد پر نامعلوم افراد کی جانب سے حملے کے بعد کراچی سمیت سندھ بھر کے ججز، وکلا اور عدالتی عملے نے کا چھوڑ دیا۔ صدر کراچی بار محمود الحسن نے سینئر سول جج سید ظہیر احمد پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ پہلے وکلاء کو ٹارگٹ کیا گیا اور اب ججز پر قاتلانہ حملے کیے جا رہے ہیں، انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ وکلاء اور ججز پر حملے کرنے والے عناصر کو بے نقاب کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 166899
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش