0
Monday 4 Jun 2012 02:42

پرامن چراغاں کے انعقاد پر عوام کا شکر گزار ہوں، مہدی شاہ

پرامن چراغاں کے انعقاد پر عوام کا شکر گزار ہوں، مہدی شاہ
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا ہے کہ 13 رجب یوم علی کے موقع پر گلگت بلتستان میں تمام تقریبات اور چراغاں پرامن طریقے سے اختتام پزیر ہونے پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے پارلیمانی امن کمیٹی، مساجد بورڈ اور گلگت بلتستان کے عوام کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام نے ملک دشمن طاقتوں کے عزائم کو ناکام بناتے ہوئے دوبارہ اتحاد و اتفاق اور بھائی چارگی کی جانب قدم بڑھایا ہے۔ وہ نہ صرف لائق تحسین ہے بلکہ مساجد بورڈ اور پارلیمانی امن کمیٹی کی کوششوں سے طے پایا جانے والا امن معاہدہ پاکستان بھر کیلئے قابل تقلید ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا کہ گلگت بلتستان بالخصوص گلگت میں امن کے قیام سے سکیورٹی کے نام پر سالانہ کروڑوں روپے کی رقم گلگت بلتستان کی ڈویلپمنٹ پر خرچ کی جائیگی۔ جس سے علاقے میں ترقی کی رفتار اور تیز ہو جائیگی۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کو یقینی بنائے گی اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

وزیر اعلیٰ نے اس امید کا اظہار کیا کہ علماء کرام ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کو یقینی بنائینگے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے گلگت بلتستان کے علماء اور میڈیا سے وابسطہ افراد کی امن کیلئے کی جانے والی کوششوں کو بھی سراہا۔
خبر کا کوڈ : 167963
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش