0
Tuesday 5 Jun 2012 23:54

ڈرون حملے میں القاعدہ رہنما ابویحییٰ اللبی مارا گیا، امریکی حکام کا دعویٰ

ڈرون حملے میں القاعدہ رہنما ابویحییٰ اللبی مارا گیا، امریکی حکام کا دعویٰ
اسلام ٹائمز۔ امریکی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقوں میں ڈرون حملے میں القاعدہ کا دوسرا بڑا رہنما ابویحیٰ اللبی ہلاک ہو گیا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ پیر کو شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں ایک گھر پر جاسوس طیاروں نے چار میزائل داغے جس میں  الزواہری کے بعد القاعدہ کا دوسرا بڑا رہنما ابو یحیٰ اللبی بھی ہلاک ہو گیا ہے۔

امریکی حکام نے القاعدہ کیلئے اس کو بڑا دھچکا قرار دیا ہے۔ اللبی اسامہ بن لادن کے قریب ترین ساتھیوں میں شمار کیا جاتا تھا تھا۔ دو ہزار تین میں اللبی کو افغانستان سے گرفتار کیا گیا تھا تاہم دو ہزارپانچ میں وہ بگرام ائیر بیس سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا۔ امریکا نے اس کے سر کی قیمت ایک ملین ڈالر مقرر کر رکھی تھی ۔ اس سے قبل بھی متعدد بار اللبی سے متعلق ایسے امریکی دعوے سامنے آتے رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 168498
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش