0
Friday 22 Jun 2012 01:41

وفاق جی بی میں سیاحت کے فروغ کیلیے سنجیدہ نہیں، فاروق احمد

وفاق جی بی میں سیاحت کے فروغ کیلیے سنجیدہ نہیں، فاروق احمد
اسلام ٹائمز۔ مشیر سیاحت کی نااہلی اور سیاحت پر توجہ نہ دینے کے باعث گلگت بلتستان میں سیاحت کا شعبہ بری طرح متاثر ہوگیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فاروق احمد دراسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مشیر سیاحت اس وقت سیاحت پر کام کرنے کے بجائے سیاست پر زیادہ توجہ دے رہی ہیے، جس سے گلگت بلتستان جیسے جنت نظیر خطے میں سیاحت بری طرح متاثر ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر سیاحت پر توجہ دی جائے تو گلگت بلتستان کو وفاق کی طرف دیکھنے کی ضرورت ہی نہیں پڑے گی۔ بلکہ گلگت بلتستان میں ہوٹلنگ اور ٹورزم سے تعلق رکھنے والے افراد کو صوبائی حکومت کی سیاحت کی سمجھ نہ آنے والی پالیسیوں سے گھروں کے چولہے جلانا مشکل ہوکر رہ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاق بھی گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ کیلئے کوئی عملی اقدامات نہیں اٹھا رہا ہے۔ ٹورسٹ کو ویزہ میں مشکلات درپیش ہیں جس کے باعث علاقے میں موجود تمام ٹورسٹ پوائنٹس سنسان دکھائی دیتے ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سیاحت کے محکمے کو بہتر بنائے تاکہ علاقے میں بے روزگاری کا خاتمہ ہو۔
خبر کا کوڈ : 173166
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش