اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں صوبائی وزیر بی ڈی اے کے بھائی سمیت چار افراد ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک میں دو گاڑیوں کے درمیان تصادم ہوا۔ جس کے نتیجے میں صوبائی وزیر بی ڈی اے حاجی نواز کاکڑ کے بھائی حق نواز کاکڑ، دو خواتین اور ڈرائیور جاں بحق ہوگئے۔ نعشوں کو اسپتال میں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا جبکہ مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔