0
Monday 9 Jul 2012 00:38

باجوڑ، افغان دہشتگردوں کی حملہ کی کوشش، قومی لشکر کی جوابی کارروائی میں 2 حملہ آور ہلاک، 6 زخمی

باجوڑ، افغان دہشتگردوں کی حملہ کی کوشش، قومی لشکر کی جوابی کارروائی میں 2 حملہ آور ہلاک، 6 زخمی
اسلام ٹائمز۔ باجوڑ ایجنسی کے سرحدی علاقے ماموند پر افغان دہشتگردوں نے حملہ کرنے کی کوشش کی، جس پر قومی لشکر کے رضاکاروں نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ پسپا کردیا، اور 2 حملہ آور دہشتگرد ہلاک جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔ معلوم ہوا ہے کہ ماموند قومی لشکر کے رضا کار علاقے میں گشت کر رہے تھے کہ افغان دہشتگردوں نے صوبہ کنڑ کی جانب سے ان پر حملہ کردیا، اس دوران سرحد پار سے آنیوالے حملہ آوروں نے بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی۔

اس موقع پر ماموند قومی لشکر نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حملے کو ناکام بنا دیا۔ امن لشکر کی جوابی کارروائی میں دو دہشتگرد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔ واقعے کے بعد سرحدی علاقوں پر سیکورٹی سخت کرکے گشت اور چیکنگ کا سلسلہ بڑھادیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل پاکستان کے سرحدی ضلع دیر پر افغان دہشتگردوں کی جانب سے یکے بعد دیگرے دو حملے کئے گئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 177543
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش