0
Monday 9 Jul 2012 19:59

بلوچستان ہمارے آبائو اجداد کی امانت ہے، اسکی حفاظت کرینگے، بی این پی

بلوچستان ہمارے آبائو اجداد کی امانت ہے، اسکی حفاظت کرینگے، بی این پی

اسلام ٹائمز۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائمقام صدر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی، میر عنایت لانگو، مرکزی سیکرٹری اطلاعات آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ، بی ایس او کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نذیر بلوچ، مرکزی خواتین سیکرٹری جمیلہ بلوچ نے عوامی رابطہ مہم کے دوران کلی سمالانی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ دشمن پالیسیوں کو ہرگز تسلیم نہیں کرتے اور ان مخالف قوتوں کی تنگ نظرانہ سوچ معاشرے کیلئے نقصان دہ ہے۔ شہداء بلوچستان کی جدوجہد کے بدولت آج بلوچستان کی قومی جدوجہد پہلے سے زیادہ مضبوط ہوچکی ہے۔ بلوچوں کے ملک کے تمام اداروں سے اعتماد اٹھ چکا ہے اور سپریم کورٹ واحد ادارہ ہے جہاں بلوچ یہ امید رکھتے ہیں کہ لاپتہ افراد کی بازیابی اور بلوچستان میں انسانی حقوق کی پامالی رکوانے میں اپنا مثبت کردار ادا کریگا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہیئے کہ ہم بلوچستان کی حفاظت کریں جو ہماری قومی ذمہ داری ہے کیونکہ یہ ہمارا مادر وطن اور ہمارے آبائو اجداد کی امانت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی سرزمین زرخیز ہے، ہزاروں بلوچ شہداء نے جانوں کا نذرانہ اپنے وطن کیلئے پیش کیا۔ آج بلوچستان میں آپریشن اور مسخ شدہ لاشیں پھینکی جارہی ہیں، انہو ں نے کہاکہ ہم کسی قوم سے نفرت نہیں کرتے بلکہ ہم نے تو رواداری کو اہمیت دی ہے، جس طریقے سے بلوچوں کو پسماندگی اور بدحالی کی جانب دھکیلا جارہا ہے یہ دراصل بلوچستا ن کی سرزمین پر قبضہ گیری کی سازشیں ہے۔

خبر کا کوڈ : 177643
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش