0
Saturday 14 Jul 2012 23:34

ملک عبداللہ جان چہلم، ایس یو سی کے زیراہتمام کل ہنگو میں قومی اجتماع منعقد ہوگا

ملک عبداللہ جان چہلم، ایس یو سی کے زیراہتمام کل ہنگو میں قومی اجتماع منعقد ہوگا
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل کے مرحوم رہنماء ملک عبداللہ جان بنگش کے چہلم کے موقع پر کل بروز اتوار ایس یو سی خیبر پختونخوا کے زیراہتمام استرزئی بالا ہنگو میں اجتماع منعقد ہوگا، امام بارگاہ توز خیل استرزئی بالا میں 15 جولائی کی صبح 10 بجے قومی اجتماع کا آغاز ہوگا، جس سے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی، مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی، صوبائی صدر علامہ رمضان توقیر سمیت دیگر صوبائی اور مقامی رہنماء و عمائدین خطاب کریں گے۔ اجتماع میں بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت متوقع ہے۔ اس موقع پر ملک عبداللہ جان کی جانب سے ملت تشیع کیلئے پیش کی جانے والی خدمات پر مرحوم کو بھرپور انداز میں خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 179083
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش