0
Tuesday 17 Jul 2012 00:05

اقتصادی سلامتی، عسکریت پسندی کیخلاف جنگ کا موثر ترین ہتھیار ہے، آصف علی زرداری

اقتصادی سلامتی، عسکریت پسندی کیخلاف جنگ کا موثر ترین ہتھیار ہے، آصف علی زرداری
اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ اقتصادی سلامتی انتہاء پسندی اور عسکریت پسندی کے خلاف جنگ کا موثر ترین ہتھیار ہے، خطہ میں دہشتگردی کے خلاف جنگ اختتام پذیر ہونے کو ہے اور اس خطہ کے متحرک اقتصادی مراکز میں تبدیل ہونے کے آثار نظر آ رہے ہیں۔ ایوان صدر میں پاکستان اور جاپان کے تاجروں کی گول میز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر زرداری نے کہا کہ خطہ میں امن کے لئے پاکستان بھارت کے ساتھ تعلقات کی بہتری پر کام کر رہا ہے، تجارتی تعلقات میں حالیہ پیشرفت خطے میں استحکام کے لئے ایک اہم موڑ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جاپان پاکستان میں توانائی کی قلت پر قابو پانے سمیت زراعت، صنعت، تجارت اور معیشت کے شعبوں میں سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی کو متعارف کروا کر تعلقات کو مزید مستحکم بنا سکتا ہے۔
 
انہوں نے جاپانی تاجروں کو پیش کش کی ہے کہ وہ ان شعبوں میں سرمایہ کاری کریں، جن سے دونوں ممالک مشترکہ فوائد اٹھا سکیں۔ صدر نے کہا کہ جاپان پاکستان کے جغرافیائی محل وقوع، قدرتی وسائل، تربیت یافتہ اور محنت کش افرادی قوت سے فائدہ اٹھائے۔ پاکستان میں بے پناہ صلاحیتیں اور مواقع ہیں۔ صدر زرداری نے کہا کہ سال دو ہزار بارہ پاکستان اور جاپان کے لیے خصوصی سال ہے اور ان کے دل میں جاپان کے لیے خصوصی جذبات ہیں۔
خبر کا کوڈ : 179706
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش