0
Wednesday 18 Jul 2012 16:45

اورکزئی ایجنسی، وین پر حملہ 13اہل تشیع شہید، متعدد زخمی

اورکزئی ایجنسی، وین پر حملہ 13اہل تشیع شہید، متعدد زخمی
اسلام ٹائمز۔ اورکزئی ایجنسی کے نواحی قصبے سیپائے کے قریب مسافر وین کو ریموٹ کنٹرول بم حملے سے اڑا دیا گیا، دھماکے میں تیرہ اہل تشیع شہید اور کئی زخمی ہوگئے ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب وین مسافروں کو سیپائے کے علاقے علی اورکزئی روڈ سے بٹھا رہی تھی، دھماکا خيز مواد وين ميں رکھا گيا تھا، عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ اس قدر زوردار تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ دھماکے سے وين ميں سوار 7 افراد موقع پر ہی شہید جبکہ مزيد چھ افراد اسپتال ميں دم توڑ گئے۔ زخمی اور شہید ہونيوالے افراد کو کوہاٹ اسپتال منتقل کرديا گيا ہے، جہاں زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ شہید ہونے والوں میں دو خواتین اور ایک گیارہ سالہ بچہ بھی شامل ہے، شہادت پانے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔  

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز کے جوان موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا۔ واقعے کے بعد سکيورٹی فورسز اور امن لشکر نے آپريشن شروع کرديا ہے جس کے بعد علاقے ميں شدت پسندوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کی اطلاعات ہيں۔ ذرائع کے مطابق دھماکے کی ذمہ داری دہشت گرد گروپ طالبان نے قبول کرلی ہے۔ واضح رہے کے پاکستان میں حالیہ دہشت گردی کی لہر کے پیچھے طالبان اور اس کے ذیلی گروپوں کا ہاتھ ہے۔

خبر کا کوڈ : 180186
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش