0
Wednesday 18 Jul 2012 14:24

کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا جن بے قابو، مزید 3 افراد جاں بحق

کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا جن بے قابو، مزید 3 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں قتل و غارت گری کی وارداتیں جاری ہیں، مزید 3 افراد کو قتل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ملیر کے علاقے کھوکھراپار میں مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں گولیاں لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ مقتول کی شناخت 28 سالہ ارسلان کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق مقتول کی موت سر میں گولی لگنے سے ہوئی ہے۔ مقتول ارسلان سیاسی جماعت کا کارکن تھا۔ ارسلان کے قتل کے بعد علاقے میں کشیدگی پائی جاتی ہے۔ ادھر منگھو پیر میں 25 سالہ نوجوان کی تشدد زدہ لاش ملی ہے۔

پولیس کے مطابق مقتول کو تشدد کے بعد گردن پر تیز دھار آلہ پھیر کر قتل کیا گیا۔ مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی۔ سرجانی ٹاؤن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 35 سالہ احتشام الحق جاں بحق ہوگیا۔ نیو کراچی سیکٹر فائیو جے میں کالا اسکول کے قریب گذشتہ روز ٹارگٹ کلنگ میں جاں بحق ہونے والے جماعت اسلامی کے علاقائی عہدیدار عبدالرشید کی تدفین کے موقع پر علاقے میں کشیدگی پائی گئی جس کے باعث پولیس اور رینجرز کی اضافی نفری علاقے میں تعینات کر دی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 180149
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش