0
Wednesday 1 Aug 2012 21:37

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے، لیاقت بلوچ

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے، لیاقت بلوچ
اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک میں پٹرول، ڈیزل، سی این جی، ایل پی جی، اشیائے خوردونوش، پھل اور سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ کر کے حکمران شیطان کے چیلے بن گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مہنگائی اور غربت کے ہاتھوں پسے عوام پر یہ ظلم ہے۔ مہنگائی پہلے ہی کسی کے قابو میں نہیں اور تیل کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا ایسا سیلاب آئے گا جس میں حکمران بہہ جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ حکمران عوام سے زندہ رہنے کا حق چھین رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 184164
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش