0
Tuesday 12 Jan 2010 15:11

بلیک واٹر پاکستان کو تباہ کرنے کی سازش کر رہی ہے،کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کو فوری طور پر نہ روکا گیا تو اس کے نتائج بھیانک ہوں گے،شاہ انس نورانی

بلیک واٹر پاکستان کو تباہ کرنے کی سازش کر رہی ہے،کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کو فوری طور پر نہ روکا گیا تو اس کے نتائج بھیانک ہوں گے،شاہ انس نورانی
کراچی:پاکستان میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں بلیک واٹر ملوث ہے،بلیک واٹر کے اہلکار پاکستان کو تباہ کرنے کی سازش کر رہے ہیں۔ڈرون حملے پاکستان کی آزادی، خود مختاری اور سالمیت کے لیے چیلنج ہیں۔موجودہ حکمرانوں کی نااہلی کے باعث ملک کی جغرافیائی سرحدیں غیر محفوظ ہو کر رہ گئی ہیں،وزیر داخلہ کراچی میں غیر جانبدارانہ سرچ آپریشن کر کے دہشت گردوں کو غیر مسلح کریں۔ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء پاکستان کے سرپرست اعلیٰ اور ورلڈ اسلامک مشن کے چیئرمین علامہ شاہ محمد انس نورانی صدیقی نے نیو کراچی میں جمعیت علماء پاکستان نیو کراچی کے زیر اہتمام منعقدہ دعائیہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجتماع سے علامہ ڈاکٹر قاضی احمد نورانی صدیقی،مولانا محمد عثمان غوری،محمد حنیف سروری،شکیل قاسمی اور شیخ عمران الحق نے بھی خطاب کیا۔انہوں نے جے یو پی نیو کراچی کے دفتر کا افتتاح بھی کیا۔علامہ شاہ محمد انس نورانی صدیقی نے اپنے خطاب میں کہا کہ کراچی منی پاکستان ہے،اس میں امن و امان ہوگا تو اس کا اثر پورے ملک پر پڑے گا۔اُنہوں نے کہا کہ کراچی میں دہشت گردی کی مسلسل وارداتوں اور ٹارگٹ کلنگ میں بے گناہ شہریوں کی ہلاکتوں پر ہر شخص دل گرفتہ ہے،اگر اس سلسلے کو فی الفور نہ روکا گیا تو اس کے نتائج بھیانک ہوں گے۔حکومت تمام مفادات اور مصلحتوں سے بالاتر ہو کر کراچی کی دہشت گردی کے پیچھے کار فرما خفیہ ہاتھوں کو بے نقاب کرے۔



خبر کا کوڈ : 18450
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش