0
Wednesday 13 Jan 2010 12:23

نوازشریف کو الیکشن میں حصہ لینے پر میں نے راضی کیا تھا،عبداللہ گل،پاکستانی آئین کو جمہوری بنانے کیلئے ہمیں بھی عبداللہ گل کی ضرورت ہے،شہباز

نوازشریف کو الیکشن میں حصہ لینے پر میں نے راضی کیا تھا،عبداللہ گل،پاکستانی آئین کو جمہوری بنانے کیلئے ہمیں بھی عبداللہ گل کی ضرورت ہے،شہباز
انقرہ:جمہوریہ ترکی کے صدر عبداللہ گل نے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کے ساتھ اپنی ملاقات میں انکشاف کیا ہے کہ نوازشریف کو گذشتہ الیکشن میں حصہ لینے پر انہوں نے آمادہ کیا تھا جبکہ شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ترکی میں آئینی اصلاحات پر جمہوریہ ترکی کے صدر عبداللہ گل کی تعریف کی اور کہا کہ پاکستان کے آئین کو حقیقی معنوں میں جمہوری بنانے کیلئے ہمیں بھی ایک عبداللہ گل کی ضرورت ہے،پاکستان کے عوام 2005ء کے زلزلے کے دوران ترکی کی حکومت اور عوام کی تاریخی خدمات کو نہیں بھلا سکتے۔صدر عبداللہ گل نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ نوازشریف کی شمولیت کے بغیر پاکستان میں جمہوری عمل کے تقاضے پورے نہیں کئے جا سکتے۔ترکی کے وزیر زراعت مہدی ایکر اور دوسرے حکام کے ساتھ پنجاب اور ترکی کے درمیان زرعی شعبے میں تعاون کے امکانات کے سلسلہ میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ ترکی کے تجربات سے استفادہ کر کے پاکستان اپنی زرعی پیداوار کے معیار اور مقدار میں کئی گنا اضافہ کر سکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز انقرہ میں وزیراعلیٰ شہبازشریف اور ان کے وفد نے ترکی کے صدر عبداللہ گل سے ملاقات کی۔ترک صدر نے کہا کہ انہوں نے نہ صرف پاکستان میں ملاقات کر کے نوازشریف کے الکیشن میں حصہ لینے پر اصرار کیا بلکہ اس مقصد کے لئے میں نے انہیں ترکی سے بھی فون کئے۔میں نے نوازشریف سے کہا کہ آپ بھی الیکشن میں حصہ لیں اور آپ کے بھائی شہبازشریف بھی انتخاب میں شرکت کریں۔شہبازشریف نے کہا کہ ترکی کے عوام نے اپنی قیادت کو دوبارہ منتخب کر کے ان کے ترقیاتی کردار کو خراج تحسین ادا کیا ہے۔عبداللہ گل نے کہا کہ پاک ترک دوستی کی مثال دنیا کی کسی اور دو قوموں کے درمیان نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ پاک ترک تعلقات ترکوں اور پاکستانیوں کی آئندہ نسلوں کو بھی منتقل ہوتے رہیں گے۔سینئر صوبائی مشیر سردار ذوالفقار کھوسہ،شجاع خانزادہ،محمد اشرف خان سوہنا،پیر سعد احسان الدین اور ہارون خواجہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔علاوہ ازیں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ترکی کے عوام اور حکومت کی خواہش کے باوجود ہم نے ترکی کی ترقی سے استفادہ نہ کر کے اپنا بہت نقصان کیا ہے مگر اب اس نقصان کے ازالے کا وقت آ گیا ہے۔انقرہ میں جہاں بھی گیا وہاں میں نے پاکستان کے ساتھ محبت کا نیا اندازہ اور نیا رنگ دیکھا۔ترکی کے وزیر زراعت مہدی ایکر نے کہا کہ پاکستان اور ترکی میں تعاون کی رفتار اضافے کی متقاضی ہے۔افسوس ہے کہ 2004ء میں زراعت کے شعبے میں حکومت پاکستان کے ساتھ میری وزارت کے معاہدے پر ابھی تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیر زراعت ترکی کے اتفاق رائے سے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی،جو پنجاب اور ترکی کے درمیان ڈرپ اریگیشن،لائیو سٹاک،ہارٹیکلچر اور کاشتکاروں کی تربیت جیسے امور پر تعاون کی تفصیلات طے کرے گی۔بعدازاں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ترکی کی نیشنل اسمبلی کے سپیکر مہمنت علی شاہین کے استقبالیہ میں شرکت کی۔ 
 

خبر کا کوڈ : 18489
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش