0
Sunday 12 Aug 2012 23:07

موجودہ حکومت بری طرح ناکام، دوبارہ اقتدار میں آنے کا خواب دیکھنا چھوڑ دیں، منور حسن

موجودہ حکومت بری طرح ناکام، دوبارہ اقتدار میں آنے کا خواب دیکھنا چھوڑ دیں، منور حسن
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن نے کہا ہے کہ موجودہ حکمران اب دوبارہ اقتدار میں آنے کا خواب دیکھنا چھوڑ دیں، عوام ہر ایک کی باری دیکھ چکی ہے۔ لاہور میں افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے سید منور حسن کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت بری طرح ناکام ہو چکی ہے، سب کی باریاں عوام دیکھ چکی ہے۔ اب کراچی کے بعد بھتہ خوری اور بوری بند لاش کا کلچر پنجاب میں داخل ہو چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ محض دعوؤں سے تبدیلی نہیں آتی، تبدیلی کے لیے پوری قوم کو مل کر عملی اقدامات کرنے چاہئے۔

اس موقع پر جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ 2008ء کے الیکشن بے نتیجہ ثابت ہوئے ہیں، مل جل کر اقتدار کرنے کی پالیسی نے ملک کو کھوکھلا کر دیا ہے۔ لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ ہر دس سال بعد عوام میں تبدیلی کی امنگ پیدا ہوتی ہے، جس کو ملٹری اور سول اسٹیبلشمنٹ اقتدار پر قابض ہو کر ہمیشہ دبا دیتی ہے، مگر انشاءاللہ اب حقیقی تبدیلی رونما ہوگی۔ وفاقی حکومت عدلیہ کے ساتھ تصادم کا ڈارامہ رچا کر ایسے حالات پیدا کر رہی ہے، جس سے وہ سیاسی شہید کا درجہ حاصل کرسکے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت عدلیہ کے ساتھ محاذ آرائی چھوڑے اور جلد ازا جلد عام انتخابات کا اعلان کرے۔
خبر کا کوڈ : 186987
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش