0
Tuesday 14 Aug 2012 21:03

اغیار کے آگے ہاتھ پھیلانے والوں کو آزاد قوم نہیں کہتے، علامہ عبدالخالق اسدی

اغیار کے آگے ہاتھ پھیلانے والوں کو آزاد قوم نہیں کہتے، علامہ عبدالخالق اسدی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی آفس لاہور میں ہونے والی جشن آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا کہ پاکستان کے استحکام اور بقاء کے لئے ہمیں خودانحصاری اور جذبہ قربانی کی ضرورت ہے، اغیار کے آگے ہاتھ پھیلانے والوں کو آزاد قوم نہیں کہتے جب تک ہمارے حکمران امریکہ جیسے شیطانی قوتوں کے تابع ہوں اس وقت تک پاکستان کو آزاد ریاست کہنا درست نہیں، آئے دن ہماری سرحدوں کی خلاف ورزی ہو رہی ہے، ڈرون حملوں میں بے گناہ لوگوں کا قتل عام ہو رہا ہے، سلالہ چیک پوسٹ پر درجنوں محب وطن افواج پاکستان کے جوانوں کو شہید کر دیا جاتا ہے، کیا یہ آزاد قوموں کی نشانیاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ استعماری قوتوں کے ٹکڑوں پر پلنے والے حکمرانوں سے جب تک نجات حاصل نہیں کرینگے ہم آزاد قوم نہیں کہلا سکتے، پاکستان کو اللہ تعالی ٰ نے ہر قسم کی نعمتوں سے نوازا ہے لیکن ان بے حس اور بے ضمیر حکمرانوں نے عوام کی حالت زار کو اس سطح پر پہنچا دیا ہے کہ لوگ ایٹمی پاور پاکستان میں دو وقت کی روٹی کو ترستے ہیں، آزادی کا درس ہمیں ایران، وینزویلا اور شمالی کوریا سے لینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ وہاں کے حکمران عوام اپنے ملک اور ملت کے ساتھ مخلص اور نڈر ہیں، ہم پاکستان کا 65واں یوم آزادی منا رہے ہیں، آپ ذرا سوچیں روشنیوں کے شہر کراچی میں جشن آزادی کی رات 8 لاشوں کا تحفہ بلوچستان کے محروم عوام پر ریاستی جبروتشدد، گلگت بلتستان کے محب وطن لوگوں پر محرومیوں کے سائے اور ریاستی جبر کا شکار کیا ہم آزاد پاکستان اسی کو کہتے ہیں؟

علامہ اسدی نے کہا کہ جس ملک کی بیٹی عافیہ صدیقی کو امریکی شیطانوں نے بربریت اور ظلم و جبر کا نشانہ بنایا اور ہم نے خاموشی سے اپنی بے ضمیری کا مظاہرہ کیا، کیا یہ آزاد قوم اور آزاد پاکستان نہیں، ذرا سوچیں! بابائے قوم نے اور علامہ اقبال نے ایسی آزاد ریاست کے لئے جدوجہد کی تھی؟ کبھی اے نوجوان مسلم! تدبر بھی کیا تو نے، وہ کیا گردوں کا تھا تو جس کا ہے ٹوٹا ہوا تارا؟۔ اجلاس میں صوبائی کابینہ اور ضلعی کابینہ کے تمام ارکان نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 187535
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش