0
Wednesday 15 Aug 2012 01:48

خانہ فرہنگ لاہور کے زیر اہتمام قرآنی نسخوں کی نمائش

خانہ فرہنگ لاہور کے زیر اہتمام قرآنی نسخوں کی نمائش
اسلام ٹائمز۔ خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران لاہور کے زیر اہتمام قرآن مجید کے قدیم اور جدید نسخوں کی نمائش کا اہتمام الحمرا آرٹ گیلری مال روڈ میں کیا گیا۔ 7 تا 14 اگست تک جاری رہنے والی نمائش دیکھنے کے لئے تمام مکاتب فکر سے ہر عمر کے افراد آئے ۔ خواتین اور بچیوں کی بھی ایک بڑی تعداد نے نمائش سے استفادہ کرتے ہوئے قرآنی نسخوں میں دلچسپی کا اظہار کیا اور مملکت ایران کی کاوشوں کی تعریف کی۔ 

نمائش کا افتتاح سیکرٹری محکمہ اوقاف پنجاب حسن رضوی نے 7۔ اگست کو کیا۔ اس موقع پر سابق وزیر تعلیم پنجاب میاں عمران مسعود، جامعہ منہاج الحسین کے پرنسپل علامہ محمد حسین اکبر اور ڈائریکٹر خانہ فرہنگ ایران ڈاکٹر عباس فاموری بھی موجود تھے۔ 

نمائش میں قرآن مجید کے قلمی نسخے اور خطاطی کے لاتعداد نمونے رکھے گئے تھے۔ ایران سے دو معروف خطاط سعید شریفی اور مہدی خدا پناہ بھی نمائش دیکھنے آئے۔ حسن رضوی نے قرآنی نمائش کو سراہتے ہوئے کہا کہ قرآن مجید کے پرانے نسخوں کو محفوظ رکھنے کے لئے حکومت پنجاب اگلے سال قرآن اکیڈمی قائم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ ڈاکٹر عباس فاموری کا کہنا تھا کہ ہر سال قرآنی نسخوں کی نمائش ایران اور پاکستان کے درمیان مضبوط رشتوں کا اظہار ہے۔
خبر کا کوڈ : 187605
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش