0
Thursday 16 Aug 2012 20:27

کامرہ واقعے نے دہشتگردی کيخلاف لڑنے کا عزم بلند کر ديا، وزيراعظم

کامرہ واقعے نے دہشتگردی کيخلاف لڑنے کا عزم بلند کر ديا، وزيراعظم
اسلام ٹائمز۔ وزيراعظم راجہ پرويز اشرف نے وفاقی وزراء اور اتحادی جماعتوں کے رہنماوں کے ہمراہ کامرہ ميں شہيد ہونيوالے سپاہی آصف کی نماز جنازہ ميں شرکت کي۔ وزيراعظم کا کہنا ہے کہ قوم کو مسلح افواج پر فخر ہے اور اس واقعے نے دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خلاف لڑنے کے عزم کو مزيد بلند کر ديا ہے۔ اسلام آباد ميں ايوان وزيراعظم کے ترجمان کے مطابق وزيراعظم پرويز اشرف نے کامرہ ائیر بيس ميں دہشتگرد حملے ميں شہيد ہونے والے آصف رمضان کي نماز جنازہ ميں شرکت کي۔ اس موقع پر ايئرچيف، ايئر چيف مارشل طاہر رفيق بٹ بھی شريک ہوئے۔
 
اس موقع پر وزيراعظم نے ايئرچيف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہميں اپنی مسلح افواج پر فخر ہے اور دہشت گردی و انتہاپسندی کے خلاف عزم مزيد بلند ہوگيا ہے، پوري قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ ہيں اور فخر کرتی ہے۔ نماز جنازہ ميں وزير دفاع نويد قمر، وزير سائنس اينڈ ٹيکنالوجی چنگيز جمالی، وزير اوورسيز فاروق ستار، وزير مملکت عباس آفريدی، سينيٹر زاہد خان، مشاہد حسين سيد اور سينئر سرکاري حکام بھی وزيراعظم کے ہمراہ تھے۔
خبر کا کوڈ : 188097
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش