0
Saturday 25 Aug 2012 17:13

پاکستان کو ایک اسلامی فلاحی ریاست بنانے کیلئے عوام دوست پالیسیاں مرتب کی جائیں، علامہ ساجد نقوی

پاکستان کو ایک اسلامی فلاحی ریاست بنانے کیلئے عوام دوست پالیسیاں مرتب کی جائیں، علامہ ساجد نقوی
اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے سینئر نائب صدر اور سربراہ شیعہ علماء کونسل علامہ سید ساجد علی نقوی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے ملک بھر میں مہنگائی کا ایک اور طوفان آئے گا، جس سے ملک کا ہر شہری متاثر ہوگا اور پریشان حال عوام کے مسائل و مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف تو مقتدر حلقوں کی جانب سے عوامی فلاح و بہبود کی بات اور دلکش نعرے دیئے جاتے ہیں، جبکہ دوسری جانب عوامی ریلیف کے لئے عملی طور پر کوئی قدم نہیں اٹھایا جاتا۔ ریلیف درحقیقت یہ ہے کہ جس سے نچلی سطح تک عام آدمی اطمینان و آرام محسوس کرے اور اس کے معاشی و سماجی مسائل حل ہوتے نظر آئیں۔

علامہ ساجد نقوی نے مزید کہا کہ پاکستان کو ایک اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لئے ضروری ہے کہ عوام دوست پالیسیاں مرتب کی جائیں، عام استعمال کی اشیاء پر خصوصی سبسڈی فراہم کی جائے اور ملک کی معاشی صورت حال کو بہتر بنانے کے لئے معاشی پالیسیوں پر نظرثانی اور ملک میں قانون کی بالادستی و حکمرانی قائم کی جائے، تاکہ عوام کو امن و سکون میسر آسکے۔ انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی غربت بھی ایک ایسا چیلنج ہے، جس کے خاتمے کے لئے حکومت کو ٹھوس اور سنجیدہ اقدامات کرنا ہوں گے، کیونکہ ملک کی اکثریتی آبادی خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 189524
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش