0
Thursday 30 Aug 2012 15:06

ذوالفقار کھوسہ اور مسلم لیگ (ن) لازم و ملزوم ہیں، میاں امتیاز احمد

ذوالفقار کھوسہ اور مسلم لیگ (ن) لازم و ملزوم ہیں، میاں امتیاز احمد
اسلام ٹائمز۔ سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب میاں امتیاز احمد نے سینئر مشیر وزیر اعلیٰ سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ کے عہدہ دوبارہ سنبھالنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے ان کے فیصلے کو خوش آئند اور قابل تعریف قرار دیا ہے، اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ اور مسلم لیگ (ن) لازم و ملزوم ہیں، ان کے تحفظات دور کرتے ہوئے پارٹی قیادت نے جس بردباری ، تدبر اور اعلیٰ ظرفی کا مظاہرہ کیا ہے وہ ان کی دانشمندی اور سیاسی بصیرت کا مظہر ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ سردار ذوالفقار علی کھوسہ کی باعزت طریقے سے پارٹی میں واپسی کے بعد ان عناصر کے منہ بند ہوگئے ہیں جو مسلم لیگ (ن) میں انتشار کے خواب دیکھتے ہوئے گذشتہ چند روز سے بغلیں بجا رہے تھے۔
 
انہوں نے کہا کہ بزرگ لیگی شخصیت کی اپنے گھر واپسی سے جنوبی پنجاب اور بالخصوص ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کے مرجھائے ہوئے چہرے پھر سے کھل اٹھے ہیں اور انشا اللہ آئندہ عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ کی سرپرستی اور رہنمائی میں شاندار کامیابی حاصل کرے گی۔ میاں امتیازاحمد نے کہا کہ وہ اپنی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف، خادم پنجاب میاں شہباز شریف، قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان اور بالخصوص سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 191275
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش