0
Sunday 2 Sep 2012 02:24

ڈاکٹر محمد علی نقوی شہید متقی، باہمت اور مرد میدان تھے، امجد کاظمی

ڈاکٹر محمد علی نقوی شہید متقی، باہمت اور مرد میدان تھے، امجد کاظمی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ امام سجاد (ع) فائونڈیشن کے مرکزی اور بزرگ رہنما امجد کاظمی ایڈووکیٹ نے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملتان کے زیراہتمام منعقد ہونے والی شب شہداء کی محفل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر محمد علی نقوی شہید متقی، باہمت اور مرد میدان تھے، پاکستان کے شہداء کے خون سے ہی آج ہم باقی ہیں، ہمارے اوپر واجب ہے کہ ہم اپنے شہداء کی یاد کو تازہ رکھیں اور اُن کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں۔ امجد کاظمی نے مزید کہا کہ آج کوئٹہ میں شیعہ نسل کشی ہو رہی ہے۔ ہر روز پاکستان کی سرزمین بےگناہ شیعوں کے خون سے رنگین ہوتی ہے، چلاس، کوئٹہ اور دیگر علاقوں میں پاکستان کے پُرامن شہریوں کو بسوں سے اُتار کر اور شناختی کارڈ چیک کرکے لائن میں کھڑا کرکے جو شہید کیا جا رہا ہے اُس میں امریکی اور سعودی ہاتھ ملوث ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کی نام نہاد آزاد عدلیہ اگر ایک تھپڑ پر سوموٹو ایکشن لے سکتی ہے تو شیعہ جج کا قتل کیوں نظر نہیں آتا۔ انہوں نے کہا کہ شہداء ہماری روح اور طاقت ہیں، جن کی وجہ سے ہمیں تقویت اور حوصلہ ملتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 191953
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش